شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال کی سزا


انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

عائشہ بھٹہ کو جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں 12 ملزمان کو بری کیا گیا۔

سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب، سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی، بخت روان کو بری کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو 5 ، 5 سال قید کی سزا سنائی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر افراد کو بھی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔  



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *