بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر متنازع حرکت پر تنقید کی زد میں آگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جو کہ ایک پارٹی کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو 28 نومبر کی ہے جب آریان کلب کی پارٹی میں گئے جہاں ان کے ہمراہ مقامی سیاسی رہنماؤں کے بیٹے بھی تھے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آریان نے اس دوران اوپر سے کھڑے ہوکر لوگوں کو ہاتھ ہلایا جب کہ اس وقت انہوں نے ایک نامناسب اشارہ بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے آریان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے اسٹار کے بیٹے ہونے کی وجہ سے کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں، آریان کو اس قسم کی نامناسب حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔

























Leave a Reply