شادی نہ کرنے پر شکر ادا کرتا ہوں: فیصل رحمان


شادی نہ کرنے پر شکر ادا کرتا ہوں: فیصل رحمان

ایک انٹرویو کے دوران اداکار فیصل رحمان سے میزبان نے ان کی نجی زندگی سمیت کئی موضوعات پر سوالات کیے/ فائل فوٹو

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے کہا ہےکہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتے اور وقت کے ساتھ ساتھ شادی نہ کرنے پر شکر اداکرتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکار فیصل رحمان سے میزبان نے  ان کی نجی زندگی سمیت کئی موضوعات پر سوالات کیے۔

 59 سالہ اداکار فیصل رحمان شادی کے حق میں کیوں نہیں؟

59 سال عمر کے باوجود شادی نہ کرنے کے سوال سے پر فیصل رحمان نےکہا کہ ’ میڈیا میں کئی اداکاروں نے شادی نہیں کی لیکن ان سے کبھی  یہ سوال نہیں کیا جاتا،  دوسری جانب  لوگوں کو لگتا ہے کہ میں نے عشق کیا ہے لیکن درحقیقت میں کبھی محبت میں نہیں پڑا، میں نے ہمیشہ خود سے ہی محبت کی ہے‘۔

 سینئر اداکار نے کہا کہ ’میں نے  ہمیشہ آزادی کے ساتھ زندگی گزاری ہے اور میں اٹیچمنٹ چاہے وہ کپڑوں کے ساتھ ہو، پالتو جانوروں کے ساتھ، کسی کے ساتھ بھی حتیٰ کہ انسانوں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو، میرے نزدیک یہ بہت مشکل مرحلہ ہے جو میں پسند نہیں کرتا‘۔

فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ’وقت کے ساتھ ساتھ شادی نہ کرنے پر شکر اداکرتا ہوں کیونکہ آج میں کہیں بھی بیگ اٹھائے چلا جاتا ہوں جب کہ میرے شادی شدہ دوست ایسے نہیں جاسکتے ہیں، وہ آج بھی مجھے بڑی حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں اس کے علاوہ بھی میں اپنے ہر کام کیلئے آزاد ہو لہٰذا اب بھی شادی نہیں کرنا چاہتا‘۔

میرا ڈمپل ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے: فیصل رحمان 

دوران انٹرویو  ڈمپل سے متعلق سوال پر فیصل رحمان  نے دعویٰ کیا کہ ’میرا ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہانیہ انڈسٹری میں ابھی نئی آئی ہیں اور میں ہانیہ سے بہت پہلے اندسٹری میں آچکا تھا، میری کئی خواتین  مداح بھی ہیں جب کہ  ماضی میں مجھے مداحوں کی طرف سے خون سے لکھے گئے خطوط بھی موصول ہوئے‘۔ 

اداکار فیصل رحمان نے ڈمپل کے حوالے سے سرجری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ڈمپل مجھے اللہ کی طرف سے تحفہ ہے البتہ دائیں گال کا ڈمپل زیادہ نمایاں ہےلیکن وزن بڑھنے پر دوسرا بھی واضح ہو جاتا ہے‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *