شادی شدہ خاتون کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت، مقتولہ کے دوسرے شوہر نے گرفتاری دیدی


راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت، مقتولہ کے دوسرے شوہر نے گرفتاری دیدی

شادی شدہ خاتون کے قتل کے مقدمے میں مجموعی طور پر اب تک 8 ملزمان گرفتار ہيں جبکہ عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی 28 جولائی کو ہوگی۔ فوٹو فائل

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اور مقتولہ کے دوسرے شوہر نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس نے خاتون کے قتل میں سہولت کاری کرنے والے 3 گرفتار افراد سے مزید شواہد حاصل کر لیے ہیں، ملزمان سے قبر کی رسیدیں اور بیلچہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں گورکن، سیکریٹری قبرستان اور رکشا ڈرائیور شامل ہیں، تینوں ملزمان کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شادی شدہ خاتون کے قتل کے مقدمے میں مجموعی طور پر اب تک 8 ملزمان گرفتار ہيں جبکہ عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی 28 جولائی کو ہوگی۔

خیال رہے کہ خاتون کو 17 اور 18 جولائی کی درمیانی رات تھانہ پیر ودھائی کے گلا دبا کر قتل کرکے دفنا دیا گیا تھا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ملزمان نے واقعے کو اغوا کی شکل دینے کی کوشش کی، ملزمان نے قبر کے نشان بھی مٹا دیے تھے، مقدمے کی مدعیت اب پولیس اور اسٹیٹ کی ہے، اس میں صلح نہیں ہو سکتی۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کے دوسرے شوہر عثمان نے گزشتہ رات خود کو پولیس کے حوالے کیا، عثمان کو حراست میں لیکر واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *