شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں: علیزہ سلطان


شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں: علیزہ سلطان

فیروز اور علیزہ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی لیکن 2022 میں طلاق ہوگئی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا، ایک بیٹی ہیں، جن کی پرورش دونوں کررہے ہیں__فوٹو: انسٹاگرام

اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے  مشورہ دیا ہے کہ شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں۔

انسٹاگرام اسٹوری میں علیزہ سلطان نے خواتین کو خبردار کیا کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے میں جلد بازی نہ کریں بلکہ وقت لے کر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

علیزہ نے لکھا کہ ’صحیح شریکِ حیات کا انتخاب بہت ضروری ہے، اپنی زندگی کا یہ بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے مکمل غور و فکر کریں کیونکہ ایک غلط فیصلہ پوری زندگی پر اثر انداز ہوسکتا ہے’۔

شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں: علیزہ سلطان

فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ فیروز اور علیزہ کی شادی 2018 میں  ہوئی تھی لیکن  2022 میں طلاق ہوگئی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا، ایک بیٹی ہیں جن کی پرورش دونوں کررہے ہیں۔

 اداکار فیروز خان نے طلاق کے 2 سال بعد 2024 میں دوسری شادی کرلی تھی۔

علیزہ سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے جب کہ دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی اور کفالت کا کیس بھی طویل عرصے تک زیر سماعت رہا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *