لاہور: پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزیوں اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔
مریم نواز نے شادیوں اور تقریبات میں بلند آواز میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے جب کہ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اجلاس میں فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ میرج ہال کے لیے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
























Leave a Reply