
معروف بھارتی کامیڈین کیکو شاردا نے ساتھی اداکار و کامیڈین کرشنا ابھیشیک کے ساتھ جھگڑے کے باعث کپل شرما شو کو خیرباد کہنے کی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔
کیکو کی کچھ دن قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کرشنا ابھیشیک سے جھگڑا کررہے تھے، صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ وہ شو چھوڑ رہے ہیں۔
بعدازاں چند رپورٹس میں بتایا گیا کہ کیکو نے نے ایمازون پر نشر ہونے والے شو کو سائن کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ کامیڈی شو چھوڑ رہے ہیں۔
کیکو کی انسٹاگرام پوسٹ:
اب کامیڈین نے انسٹاگرام پر کرشنا کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ‘یہ بندھن کبھی نہیں ٹوٹے گا، وہ جھگڑا ایک پرینک تھا’۔
کیکو شاردا نے مزید لکھا ‘ان افواہوں اور خبروں پر یقین نہ کریں کہ میں نے کپل شرما شو چھوڑ دیا ہے، میں ہمیشہ اس فیملی کا حصہ رہوں گا’۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی بھی شو چھوڑ چکے ہیں لیکن کرشنا اور سنیل گروور کی واپسی ہوئی جب کہ سمونا اب اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
Leave a Reply