سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے نہ رونا دھونا کیا اور نہ ہی دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلایا: مریم نواز


سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے نہ رونا دھونا کیا اور نہ ہی دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلایا: مریم نواز

100 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لیے رکھے ہیں، متاثرین کے علاوہ کسی کو ایک پیسہ نہیں ملے گا: وزیراعلیٰ پنجاب/ اسکرین گریب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہم نے کوئی رونا دھونا نہیں مچایا اور نہ ہی کسی سے کوئی مدد مانگی ہے۔ 

اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ آج سے سیلاب متاثرین کی باقاعدہ بحالی کا اعلان ہورہا ہے، سیلاب متاثرین کا 70فیصد سروے مکمل ہوگیا ہے، جب تک متاثرین کا شفاف سروے نہیں کرلیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 15اضلاع میں سیلاب متاثرین کو چیک کی تقسیم شروع ہورہی ہے،  100 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لیے رکھے ہیں، متاثرین کے علاوہ کسی کو ایک پیسہ نہیں ملے گا، میں نے کرپشن کے تمام راستے بند کردیے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کے لیے میں نے باہر کی دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے،کسی سے کوئی مدد نہیں مانگی، میں نے پنجاب کی عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا، میرے ہوتے ہوئے آپ کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *