سیلاب سے 4.3 فیصد زرعی رقبہ متاثر،13 لاکھ ایکڑ زمین زیرِ آب آگئی


پنجاب: سیلاب سے 4.3 فیصد زرعی رقبہ متاثر،13 لاکھ ایکڑ زمین زیرِ آب آگئی

سب سے زیادہ نقصان دریائے راوی، چناب اور ستلج کے کنارے آباد 28 اضلاع میں ہوا : رپورٹ/ فوٹو رائٹرز

لاہور: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے 4.3 فیصد زرعی رقبہ متاثرہوا اور  13 لاکھ ایکڑ زمین زیرِ آب آگئی۔

دی نیوزمیں شائع رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرِ زراعت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے چاول کی 9 فیصد،گنے کی 7 اور کپاس کی 2 فیصد فصل متاثر ہوئی جب کہ سب سے زیادہ نقصان دریائے راوی، چناب اور ستلج کے کنارے آباد 28 اضلاع میں ہوا ۔ 

ماہرین کے مطابق سیلاب کا معاشی نقصان 409 ارب روپے ہے جوجی ڈی پی کا اعشاریہ تین فیصد بنتا ہے جب کہ زرعی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد کمی سے شرحِ نمو مزید اعشاریہ پانچ سے ایک فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔ 

اس کے علاوہ غذائی اجناس کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد اضافے کا بھی خدشہ ہے، کپاس کی درآمد اور ٹیکسٹائل، چاول اور چینی کی برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ تقریباً 2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 

ماہرین کا کہنا کہ حکومت متاثرہ کسانوں کی فوری مالی مدد، قرضوں کی ری شیڈولنگ، بیج اور کھاد کی سستی فراہمی یقینی بنائے، سیلابی علاقوں میں کاشتکاری روکنے اور زرعی پیٹرن کو موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ڈھالنے کے اقدامات کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *