سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ


سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات کو ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ ہدایات جاری کر دیں

حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات کو  ملک  میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق حتمی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مردم شمار اور  زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انفرا اسٹرکچر اورکاروبار کی تباہی کا پتہ لگانے کے لیے اکنامک شماری سے بھی مدد لی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ زراعت شماری سےحاصل ڈیٹا سے فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصانات کا تجزیہ کیا جائے گا، دستیاب ڈیٹا اور سافٹ ویئر کے استعمال سے سیلابی نقصانات کا سروے کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق  حالیہ اکنامک شماری کے دوران ملک بھر کی عمارتوں کو جیو ٹیگ کیا گیا تھا جس سے اضلاع، بلاک اورگاؤں کی سطح پر سیلابی نقصانات کا تخمینہ لگانےمیں مدد ملے گی، اس سے بزنس سینٹرز، اسکول،کالجز، جامعات اور مساجد سمیت دیگرعمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا پتہ چل سکے گا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *