وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ بہادرسپوتوں کے بارے میں بےبنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کےلیےجان نچھاور کرنے والوں سے متعلق ایسا بیان محب وطن نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کوخوش کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسزکی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اورقوم معترف ہے اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔
محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےاحسان فراموشی کی حدیں پار کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو اشتعال انگیزبیان پرقوم سےمعافی مانگنی چاہیے۔






















Leave a Reply