سولر کے ذریعے مسلسل پانی نکالنے کی وجہ سے پانی کا گراف نیچے ہوا: وزیر آبپاشی بلوچستان


سولر کے ذریعے مسلسل پانی نکالنے کی وجہ سے پانی کا گراف نیچے ہوا: وزیر آبپاشی بلوچستان

صوبے میں پانی کی قلت اور بحرانی کیفیت ہے جب کہ زیر زمین پانی کی سطح روز بروز گرتی جارہی ہے، میر صادق عمرانی/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ سولر سے 24گھنٹے پانی نکالا جارہا ہے جس سے پانی کا گراف نیچے جارہا ہے ۔

 بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میر صادق عمرانی  نے کہا کہ واپڈا حکام نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کا فیصلہ غلط کیا۔

انہوں نے کہا کہ  صوبے میں پانی کی قلت اور بحرانی کیفیت ہے جس سے زیر زمین پانی کی سطح روز بروز گرتی جارہی ہے، پہلے کیسکو  زمینداروں کو  4 گھنٹے بجلی دیتی تھی اور اس کے پیسے بھی لیتی تھی تو زمیندار احتیاط سے بجلی استعمال کرتے تھے ، اب سولر سے 24گھنٹے پانی نکالا جارہا ہے  جس سے پانی کا گراف نیچے جارہا ہے ۔

میر صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ نصیر آباد کے نہری نظام میں پانی کی قلت ہے، اس کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،صوبے میں زراعت کی بہتری کیلئے کام کرنا محکمہ زراعت کی ذمہ داری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *