سولرائزیشن کے باعث دن کو بجلی کی کھپت 6 ہزار میگاواٹ تک گرنے کا انکشاف


سولرائزیشن کے باعث دن کو بجلی کی کھپت 6 ہزار میگاواٹ تک گرنے کا انکشاف

بعض اوقات دن کو بجلی کی کھپت 15ہزار میگاواٹ سے بھی گرجاتی ہے اور رات کو کھپت 21 ہزار میگاواٹ سے زائد تک پہنچ جاتی ہے: حکام/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں سولرائزیشن کے باعث دن کو بجلی کی کھپت 6 ہزار میگاواٹ تک گرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

این پی سی سی حکام کے مطابق بعض اوقات دن کو بجلی کی کھپت 15ہزار میگاواٹ سے بھی گرجاتی ہے  اور رات کو کھپت 21 ہزار میگاواٹ سے زائد تک پہنچ جاتی ہے، سولر کے زیادہ استعمال سے دن کو پیداوار کم  اور رات کو زیادہ  ہے جب کہ قلیل وقت میں نہ پاور پلانٹس چلاسکتے ہیں اور نہ بند کرسکتے ہیں۔

گزشتہ روز نیپرا اجلاس میں بتایا گیا کہ سولرائزیشن کے باعث ایک ہی دن میں 6 ہزار میگاواٹ کا فرق پڑاہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت زیادہ ہونے سے صنعتوں کی بجلی کی کھپت کم ہورہی ہے، حکومت صنعتوں کو پیکج دے رہی تاکہ صنعتی کھپت بڑھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *