سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا


سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا

پوسٹ میں انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ چاہنے والوں نے اس خبر پر احمد سے تعزیت کی__فوٹو: فیس بک

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ رضائے الٰٰہی سے انتقال کرگئے۔

عمر شاہ کو اپنے بڑے بھائی احمد کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا جاتا تھا اور عمر کے کئی کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے تھے۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے مصدقہ فیس بک اکاؤنٹ پر عمر کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی۔

پوسٹ میں انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ چاہنے والوں نے اس خبر پر احمد سے تعزیت کی۔

اس کے علاوہ عمر کے انتقال کی خبر جیو نیوز کی سابقہ نیوز اینکر رابعہ انعم نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور عمر کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی تاہم عمر کے انتقال کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *