کراچی: سندھ ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کو عدالتی نظیر کے طور لینے سے انکار کردیا۔
ٹھٹہ میں سیاسی شخصیت کے سکیورٹی گارڈ کے قتل کے مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کو عدالتی نظیر کے طور لینے سے انکار کردیا۔
جسٹس تسنیم سلطانہ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز متنازع ہیں، ان کو نظیر کے طور پیش نہ کیا جائے، کوئی اور عدالتی نظیر یا فیصلے ہیں تو پیش کریں۔
جسٹس تسنیم سلطانہ نے استفسار کیا درخواست گزار اس وقت عدالت میں موجود ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار اس وقت ٹھٹہ ٹرائل کورٹ میں موجود ہے، درخواست گزار کی عبوری ضمانت کو حفاظتی ضمانت میں تبدیل کیا جائے۔
عدالت نے 4 ملزمان کی عبوری ضمانت حفاظتی ضمانت میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔






















Leave a Reply