سندھ میں صورتحال ٹھیک ہے، اگر بارشیں ہوئیں اور بھارت نے پانی چھوڑا تو پریشانی ہوسکتی ہے: ناصر حسین شاہ


سندھ میں صورتحال ٹھیک ہے، اگر بارشیں ہوئیں اور بھارت نے پانی چھوڑا تو پریشانی ہوسکتی ہے: ناصر حسین شاہ

فوٹو: فائل

سکھر: سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا سیلابی صورتحال کے حوالے سےکہنا ہے کہ ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، پنجند پر صورتحال واضح ہوگی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 7 لاکھ کیوسک آنے پر لوگ نقل مکانی کرتےہیں، خیرپور میں 6 لاکھ کیوسک پرکچےکے لوگ نقل مکانی کرتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں صورتحال افسوسناک ہے، دعا ہےوہاں صورتحال بہترہو، سندھ میں اس وقت تک کوئی تشویشناک صورتحال نہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  اگربارشیں ہوئیں یا بھارت نےمزید پانی چھوڑا توپریشانی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب  دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے بہاو میں اضافہ ہونے لگا ہے،  فلڈ کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 3لاکھ 95 ہزار 105 کیوسک  جبکہ پانی کا اخراج 3لاکھ 64 ہزار 104 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق  24 گھنٹے میں گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *