سندھ اسمبلی میں بھارتی وزیردفاع کے سندھ سے متعلق بیان کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور


سندھ اسمبلی میں بھارتی وزیردفاع کے سندھ سے متعلق بیان کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

فوٹو: فائل

کراچی: سندھ اسمبلی میں بھارتی  وزیر دفاع کے بیان کے خلاف قرارداد متفقہ  طور   پر منظور کرلی گئی۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے سندھ سے متعلق بیان پر  پیپلز پارٹی کے رکن مکیش کمار چاولہ نے مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی۔

حکومت اور  اپوزیشن کی مذمتی قراردادوں  پر  بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان سے بدترین شکست کھانے کے بعد بھارتی وزیر دفاع بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑبھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، بھارت کوبدترین شکست دلانے والے وزیردفاع کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کرسکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے،سندھ متحد اور پاکستان کے ساتھ رہےگا۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے بھی قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔ مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

 ایوان نے گورنر سندھ کی جانب سے مسترد کردہ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن 2025 ترمیمی بل ایک بار پھر منظور کرلیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *