
پاکستانی اداکار وہدایتکار یاسر حسین کو بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کی باڈی گارڈ شیرا سے شادی سے متعلق اسٹوری لگانا مہنگا پڑگیا۔
اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک خبر کی ہیڈلائن کا اسکرین شاٹ لے کر اسٹوری شیئر کی جس پر درج تھا کہ ’سلمان خان نے ایک تقریب میں اپنے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کرلی ‘۔
یاسر حیسن نے اس خبر کے ساتھ اسٹوری ٹیکسٹ میں لکھا کہ ’ امید کرتا ہوں یہ خبر فیک ہو ‘ ۔
اس اسٹوری کے وائرل ہوتےہی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سلمان خان کے حق میں اور یاسر حسین پر برس پڑی۔
ایک صارف نے یاسر حسین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ کبھی کوئی اچھی بات بھی کرلیا کرو‘ جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ ’ کس قدر غلیظ بات ہے‘۔
فریحہ ارشد نامی صارف نے یاسر حسین کو واضح کیا کہ سلمان بھائی سے یہ امید نہیں۔
ثوبیہ نامی صارف نے لکھا کہ یاسر حسین خاموش رہیں اور ایسی گندی افواہیں نہ پھیلائیں، انہیں خود سے شرم آنی چاہیے۔

سلمان خان کی شیرا سے شادی کی وائرل خبر ، حقیقت کیا ہے؟
سلمان خان کی باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی افواہوں کا سلسلہ balance_singhh نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی طنزیہ خبر کے بعد سامنے آیا ۔
خبر میں درج تھاکہ ’ سلمان خان نے surprise wedding ceremony میں اپنے وفادار باڈی گارڈ شیرا سے شادی کرلی ‘۔
خبر میں شیرا کی سلمان خان کو پکڑے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی تھی۔
تاہم پوسٹ میں موجود وضاحت ہی خبر کی حقیقت کا پتا دیتی ہے جس میں درج ہے یہ خبر طنزیہ اور میم ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں‘ ۔

Leave a Reply