بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس 19 کے میزبان سلمان خان کا 3 ماہ کا معاوضہ بھارتی وزیراعظم کی ایک سال کی تنخواہ سےکئی گنازیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بگ باس کا سیزن 19 رواں ماہ سے نشر کیا جائے گا، حال ہی میں نہرو جیکٹ پہنے سلمان خان اور سیاسی تھیم کا اشارہ دیتے بگ باس 19 کے نئے ٹیزر نے مداحوں کا جوش مزید بڑھادیا ہے۔
بگ باس 19 کیلئے سلمان خان کا معاوضہ
بھارتی میڈیا پر نشر تفصیلات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان نے بگ باس 19 کیلئے اپنے معاوضے میں بڑی کمی کردی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کم معاوضہ بھی بھارتی وزیراعظم کی ایک سال کی تنخواہ سے سیکڑوں گنا زیادہ ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بگ باس 19 کے ایک ویک اینڈ ایپی سوڈ کیلئے 8 سے 10 کروڑ بھارتی روپے وصول کررہے ہیں۔
دوسری جانب یہ سیزن اب تک کا سب سے طویل سیزن ہو سکتا ہے جو تقریباً 5 ماہ پر محیط ہوگا تاہم اس کی تاحال تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس 19 کے پہلے 3 ماہ تک شو کی میزبانی کریں گے جب کہ ہدایتکار فرح خان، کرن جوہر اور انیل کپور آخری 2 ماہ کے لیے شو کی میزبانی سنبھال سکتے ہیں۔
لہٰذا اس حساب سے اگر سلمان خان کے بگ باس 19 کے 3 ماہ پر مشتمل معاوضے کا حساب لگایا جائے تو وہ ان 3 مہینوں میں 120 سے 150 کروڑبھارتی روپے کا معاوضہ وصول کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ دعوے درست ہوئے تو سلمان خان3 ماہ میں بھارتی وزیراعظم کی ایک سال کی تنخواہ سے بھی زیادہ معاوضہ کمائیں گے۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں وزیر اعظم کے عہدے پر براجمان شخصیت کو ایک لاکھ 66 ہزار بھارتی روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے جو سالانہ لگ بھگ ہے 20 لاکھ سالانہ کے قریب ہے۔
اگر اس حساب سے بھارتی وزیراعظم کی سالانہ تنخواہ کا سلمان خان کے بگ باس 19 سیزن کے معاوضے سے کیا جائے تو سلمان کسی بھی بھارتی وزیر اعظم سے تقریباً 600 گنا زیادہ کما رہے ہیں۔


























Leave a Reply