سلمان اکرم نے صحافیوں سے گفتگو میں اپنےا ستعفے پر کیا کہا؟


راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفے  پر بات کرنے سے  انکار کردیا۔ 

راولپنڈی  میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سلمان اکرم سے سوال کیا کہ  آپ نے استعفے کا اعلان کیا ہے، کیا وجوہات ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا ابھی میں اس معاملے پر بات نہیں کروں گا۔ 

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے ٹویٹ کےذریعے استعفے کا اعلان تو کردیا اس پر انہوں نے کہا ‘نو کمنٹس’۔ 

ایک اور صحافی نے سلمان اکرم سے پوچھا  پہلے بھی آپ نے استعفے کا اعلان کیا بعد میں واپس لے لیا، اس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا ابھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ 

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز  پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *