سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی شرکت


سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی شرکت

اسکرین گریب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے حج کے لیے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزازمیں ظہرانہ دیا گیا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے ظہرانے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی کی۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان کی مسلسل حمایت پرسعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی قیادت کے پاکستان سے متعلق واضح مؤقف پرشکرگزارہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، توقع ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *