سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کردی


سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر  توسیع کردی

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالرزکے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کےڈپازٹ کی مدت میں مزیدایک سال کی توسیع کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ہیں،  ان  ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *