سری دیوی نے اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کے دوران شوہر بونی کپور کیساتھ کمرہ شیئر کیوں نہیں کیا تھا؟


سری دیوی  نے اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کے دوران شوہر بونی کپور کیساتھ کمرہ شیئر کیوں نہیں کیا تھا؟

 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مام‘ میں سری دیوی نے ایک مضبوط ما ں کا کردار ادا کیا تھا/فوٹوفائل

بھارت کے معروف پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ سری دیوی نے اپنی آخری فلم ’ موم’ کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔

 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’موم‘ میں سری دیوی نے ایک مضبوط ما ں کا کردار ادا کیا تھا، فلم کے پروڈیوسر بونی کپور تھے جبکہ فلم کی ہدایتکاری روی ادیاور نے کی تھی۔

فلم میں ایک ماں کی کہانی بیان کی گئی تھی جو ریپ کا شکار اپنی بیٹی کےلیے انصاف کی تلاش میں نکلتی ہے۔

بونی کپور کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو 

 پروڈیوسر بونی کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سری دیوی کی اپنی آخری فلم کیلئے کی گئی کوششوں کا تذکرہ کیا۔

  بونی کپور کے مطابق  ’ سری دیوی نے میاں بیوی ہونے کے باوجود فلم  ’ موم‘ کی پوری شوٹنگ کے دوران میرے ساتھ اپنا کمرہ شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔

  بونی کپور نے بتایا کہ ‘سری دیوی نے مجھ سے کہا  تھا کہ اگر وہ  میرے ساتھ رہی تو اس کا دھیان بھٹک جائے گا لہٰذا وہ کسی اور خیال میں مشغول نہیں ہونا چاہتی وہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران زندگی کے حقیقی رشتوں سے دور ہوکر صرف ایک ماں کے طور پر رہنا چاہتی تھی وہ شوٹنگ کے دوران ایک حقیقی بیوی کی طرح محسوس نہیں کرنا چاہتی تھی ’۔

 بونی کپور نے بتایا کہ سری دیوی نے فلم میں اپنے معاوضے سے 70 لاکھ بھارتی روپے رضاکارانہ طور پر بھی  کم کردیے تھے تاکہ  ٹیم آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کا معاوضہ برداشت کرسکے۔

بونی کپور کے مطابق  ’موم ‘کی شوٹنگ کے دوران  ہم اے آر رحمان کی خدمات حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن ان کا معاوضہ ہمارے بجٹ سے باہر تھا،  جس کے پیش نظر  سری دیوی نے  مجھ سے  اصرار کیا کہ میرے معاوضے سے 50 سے 70 لکھ روپے کم  کرکے فلم کیلئے اے آر رحمان کی خدمات حاصل کی جائیں‘۔

بونی کپور نے کہا کہ سری دیوی نے فلم موم میں  نہ صرف اداکاری کی بلکہ فلم کے معیار کو بڑھانے کے لیے جذباتی اور مالی طور پر بھی سرمایہ کاری کی۔

 یاد رہے کہ فلم میں  سری دیوی کی اس یادگار پرفارمنس کو ناظرین اور ناقدین نے بے حد سراہا  اور انہیں بعد از مرگ نیشنل ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ سے بھی نوازا گیا تھا ۔

دوسری جانب   فلم موم میں پاکستانی  شوبز شخصیات  عدنان صدیقی اور سجل علی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *