اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی مد میں وزارتوں ، ڈویژنز اور دیگر سرکاری محکموں کے ذمہ واجب الادا رقم پونے 3 کھرب تک پہنچ گئی۔
بجلی بلوں کی مد میں وفاقی حکومت اور اس کے اداروں کے ذمہ ایک کھرب 26ارب 31کروڑ 30لاکھ روپے ہیں جبکہ صوبائی حکومتوں اور ان کے اداروں نے ایک کھرب 43 ارب 87کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رقم 2کھرب 70ارب 18کروڑ 60لاکھ روپے بنتی ہے۔
وزارت پاور ڈویژن کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 31اگست 2025 تک وفاقی حکومت اور اس کے اداروں کے ذمہ 36 ارب 40کروڑ 40لاکھ روپے، آزاد جموں و کشمیر کے ذمہ 63 ارب 59کروڑ 70 لاکھ روپے، اٹانومس باڈیز کے ذمہ 19 ارب 96کروڑ 40لاکھ روپے، لوکل باڈیز کے ذمہ 6 ارب 34کروڑ 10 لاکھ روپے جبکہ صوبائی حکومت اور اس کے ڈپاٹمنٹس کے ذمہ 68 ارب 32کروڑ روپے ہیں۔
اٹانومس باڈیز کے ذمہ 20 ارب 64کروڑ 70لاکھ روپے، لوکل باڈیز کے ذمہ 7 ارب 30کروڑ 80 لاکھ روپے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے 12 ارب 30کروڑ 60لاکھ روپے اور ٹی ایم اے نے 12ارب 29کروڑ 20 لاکھ روپے بجلی بلوں کی مد میں ادا کرنے ہیں۔





















Leave a Reply