سروائیکل کینسر ویکسین سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈےکے پیچھے بھارت ہے، مصطفیٰ کمال


سروائیکل کینسر ویکسین سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈےکے  پیچھے بھارت ہے، مصطفیٰ کمال

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی  وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا  ہےکہ  سروائیکل کینسر  ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر  جھوٹے  پروپیگنڈے کے  پیچھے دشمن ملک ہے، اہم ثبوت سامنے آگئے ہیں۔

جیو نیوز سے بات چیت میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  سروائیکل کینسرویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا دشمن ملک پھیلا رہاہے، اس حوالے سے ملنے والے ثبوت چشم کشا ہیں، عوام پروپیگنڈا کرنے والوں کے مقاصد سمجھیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سروائیکل کینسر کی ویکسین پہلے بھارت سے خریدی جا رہی تھی لیکن اب چین سے خریدی جا رہی ہے،کاروباری نقصان بھی پروپیگنڈےکی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لا کر ویکسینیشن کروائی تو ویکسینیشن کی شرح 40 سے بڑھ کر 58 فیصد ہوگئی۔  اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کو ماسک پہنا کر لاؤں لیکن اس سے شکوک  وشبہات  جنم لے سکتے تھے، مجھے پوری قوم کی بچیاں عزیز ہیں اسی لیے اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لا کر ویکسینیشن کروائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اگر ہم کسی بیماری کی ویکسین نہیں لیں گے تو اس سے کیسے بچ سکیں گے، میری بیٹی کو ویکسین لگوانے سے ویکسینیشن مہم پر مثبت اثرات پڑے ہیں اور اس حوالے سے مثبت ٹرینڈ دیکھا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *