سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان کے اندر بھی جاکر جواب دینا پڑا تو دیں گے، خواجہ آصف


سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان کے اندر بھی جاکر جواب دینا پڑا تو دیں گے، خواجہ آصف

فوٹو: فائل

اسلام آباد:  وزیر دفاع  خواجہ  آصف کا کہنا ہےکہ ہماری  سرحدی  حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم  بھی حملہ کریں گے، افغانستان کے  اندر  بھی جا کر  جواب  دینا پڑا  تو  دیں گے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا  سےگفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  افغان طالبان سے کل شام کو معاملہ مکمل ہوا ہے، ثالثوں  پربھی یہ چیزعیاں ہوگئی کہ کابل کی نیت کیا ہے،کابل کی نیت میں فتور  سب  پر عیاں ہوگیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  اب دوا تو کوئی نہیں ہے، دعا ہی کی جاسکتی ہے، اندیشہ ہےکہ طالبان افغانستان کو  ماضی میں دھکیل  رہے ہیں، افغانستان ریاست کی تعریف  پر بھی پورا نہیں اترتا، طالبان ریاست کے تشخص کے عادی بھی نہیں اور نہ ہی سمجھ ہے، کابل حکومت میں کوئی ایسا موجود نہیں جو  ریاست کی وضاحت کرے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ  افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی تو  بھرپور جواب دیں گے، ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی حملہ کریں گے، خلاف ورزی  پر  ہمیں افغانستان کے اندر  بھی جا کر جواب  دینا پڑا تو دیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کابل  نے  مزاحمت کا راستہ اپنایا ہے، اس طرح ہے تو  پھر  اس طرح سہی، افغانستان سب چیزوں کو مانتا ہے لیکن تحریری طورپر ضمانت دینےکو  تیار  نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *