ستھرا پنجاب پروگرام دنیا کا سب سے بڑا کچرا اٹھانے والا مربوط نظام بن گیا: امریکی جریدے فوربزکی تعریف


ستھرا پنجاب پروگرام دنیا کا سب سے بڑا کچرا اٹھانے والا مربوط نظام بن گیا: امریکی جریدے فوربزکی تعریف

 پنجاب حکومت نے آٹھ مہینوں میں صوبے میں کچرے کے مسائل کا بہترین حل پیش کیا، ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی گئیں: فوربز میگزین— فوٹو:فائل

امریکی جریدے فوربز نے پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام کی تعریف کردی۔

فوربز رپورٹ کے مطابق  ستھرا پنجاب پروگرام دنیا کا سب سے بڑا کچرا اٹھانے والا مربوط نظام بن گیا، پنجاب حکومت نے 8 مہینوں میں صوبے میں کچرے کے مسائل کا بہترین حل پیش کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت روزانہ 50000 ٹن کچرا جمع کیا جاتا ہے، سڑکیں صاف اور آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی گئیں، لاکھوں افراد کو پہلی بار باقاعدہ کچرا اٹھانے کی سروس ملی، اس منصوبے کو COP30 میں بھی عالمی سطح پر پیش کیا گیا جہاں پروگرام کو ”انٹیگریٹڈ ویسٹ اینڈ کلائمیٹ ایکشن “ ماڈل قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ دنیا کے رہنماؤں کیلئے سیکھنے کا موقع ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *