ساحر لودھی رات 2 سے 4 بجے کے دوران قبرستان کیوں جاتے ہیں؟


ساحر لودھی رات 2  سے 4 بجے کے دوران قبرستان کیوں جاتے ہیں؟

مجھے قبرستان سے خوف نہیں آتا، وہاں تو سب دفن ہیں اور جو مر چکے ہیں ان سے کیسا خوف؟ ساحر لودھی۔ فوٹو فائل

پاکستانی اداکار  اور میزبان ساحر لودھی نے انکشاف کیاہے کہ وہ رات کے 2 سے 4  بجے کے دوران عموماً کراچی کے علاقے ملیر کے قبرستان جاتے ہیں۔

ساحر  لودھی حال ہی ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ مجھے  قبرستان جاکر روحانی سکون ملتا ہے۔

ساحر لودھی کے مطابق ’ میرے 30 سے 32 سالہ دوست کی قبر بھی وہیں ہیں ، جب اس دوست کا انتقال ہوا تو اسے میں نے   اپنے ہاتھوں سے قبر میں اتارا تھا، میری اس دوست سے سالوں کی رفاقت تھی اور  اگر یہی دوست آپ کو چھوڑ کر چلاجائے تو ایسے شخص کا درد آپ نہیں سمجھ سکتے‘۔

 میزبان و اداکار نے بتایا کہ اس دوست کے انتقال کے بعد سے  میں  عموماً رات کے  2 سے 4 بجے کے دوران  قبرستان کا رخ کرتا ہوں اور اس دوست  کی قبر پر جاکر  فاتحہ پڑھتا ہو، کیوں کہ میں پورا دن مصروف ہوتا ہے تو اس مصروف شیڈول میں مجھے قبرستان جانے کا ٹائم نہیں  مل پاتا، اس عمل سے مجھے سکون ملتا ہے،  اس دوست کی تصویر میرے بیڈروم میں بھی ہے۔

ساحر لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے قبرستان سے خوف نہیں آتا، وہاں تو سب دفن ہیں اور جو مر چکے ہیں ان سے کیسا خوف؟ ڈر تو ان سے لگتا ہے جو زندہ ہوں، کیونکہ وہ آپ کو نقصان پہنچاتے ہیں‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *