سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا


سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے سابق  چیف  جسٹس  جواد ایس خواجہ نے وفاق کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کی درخواست میں27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ  سپریم کورٹ کا آئینی دائرہ اختیار کسی اور عدالت یا فورم کو منتقل نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت آئین میں ایسی کسی ترمیم کو کالعدم قرار دے جو سپریم کورٹ کا دائرہ اختیارکم کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ درخواست کے فیصلے تک 27 ویں آئینی ترمیم کے متنازع حصوں پر عمل درآمد  روکا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *