سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے


سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے

شاہد خاقان عباسی کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے، اسپتال ذرائع/ فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دل کو تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی معائنے کےبعد شاہد خاقان عباسی کو دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہےکہ شاہد خاقان عباسی کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *