سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر کے وارنٹ گرفتاری جاری


ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر کے وارنٹ گرفتاری جاری

سردار تنویر الیاس کےخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری  جاری کردیے۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس کے خلاف  ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس  کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس کےخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *