
بھارت کی ٹی وی انڈسٹری میں ایک ایسا اداکار بھی ہے جس کی آمدنی نے سب کو چونکا دیا۔
شوبز انڈسٹری میں دولت کی ریل پیل سب کو نظر آتی ہے لیکن اس کے پیچھے اداکاروں کی ایک طویل جدوجہد بھی شامل ہوتی ہے۔
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا بھی ایک ایسا اداکار ہے جس کے پاس رہنے کو گھر نہیں تھا، وہ دن بھر 95 روپے بھارتی کی دیہاڑی لگاتا تھا اور ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینل ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھارتی اداکار اترپردیش سے 2004 میں ممبئی منتقل ہوئے، وہ 150 بھارتی روپے میں قلم فروخت کیا کرتے تھے، یہی نہیں بطور بیک گراؤنڈ آرٹس 1500 روپے فی شو کرتے تھے اور بعض دفعہ دن میں 95 بھارتی روپے ہی کما پاتے تھے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ میں نے زیرو سے نہیں بلکہ مائنس سے شروع کیا، والد کو جھوٹ بولتا تھا میں کمپیوٹر کورس کر رہا ہوں اور میں تھیٹر میں بطور اداکار کام کرتا تھا۔
95 بھارتی روپے کمانے والے یہ اداکار اب ممبئی میں 4 گھروں کا مالک ہے اور اس کی ماہانہ کمائی 24 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔
یہ بھارتی اداکار یوگیش تریپاٹھی ہیں جن کے کئی ڈرامے ہٹ ہوچکے ہیں۔ یوگیش 2007 میں ایک اشتہار میں کام کی وجہ سے مشہور ہوئے اور انہیں انڈین ڈرامے ایف آئی آر میں کردار ملا جس کے بعد پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
اداکار کو ڈرامہ سیریل بھابھی جی گھر پر ہیں کے کردار ہاپو سنگھ سے شہرت ملی اور پھر سب سے زیادہ کمانے والے ٹی وی اداکاروں کی فہرست میں آگئے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی آمدن 3 کروڑ بھارتی روپے ہے اور ممبئی میں اپنے 4 گھر ہیں۔
اس حوالے سے اداکار کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی قرض نہیں لیا جو بھی حاصل کیا سخت محنت اور صبر سے حاصل کیا۔
Leave a Reply