رشی کپور کی کتاب میں انکشاف


والد کے افیئرز کا سن کر والدہ بچوں سمیت گھر چھوڑ گئی تھیں: رشی کپور کی کتاب میں انکشاف

والد کے افیئرز سے متعلق والدہ کے ردعمل کا انکشاف راج کپور کے بیٹے آنجہانی اداکار رشی کپور نے اپنی آپ بیتی ’ کھلم کھلا ‘ میں کیا تھا/ فائل فوٹو

بالی وڈ کا ہر گوشہ ایک کہانی سے بھرا ہوا ہے جن میں کہیں شادی سے قبل محبت بھری داستانیں تو کہیں شادی کے باوجود نئی و پرانی  محبتوں سے بڑھتے مراسم شامل ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر لیجنڈری اداکار اور فلمساز راج کپور سے متعلق انکشاف  سامنے آیا ہے کہ جب  راج کپور کی اہلیہ  کرشنا کپور   کو شوہر  کے غیر ازدواجی تعلقات  کا علم ہوا تو وہ  اپنا بیگ اٹھائے   بچوں سمیت گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

والد کے افیئرز سے متعلق  والدہ کے ردعمل کا انکشاف راج کپور کے بیٹے آنجہانی اداکار رشی کپور نے اپنی آپ بیتی ’  کھلم کھلا ‘ میں کیا تھا۔

فلمساز راج کپور کی کرشنا سے شادی

 بالی کے لیجنڈ فلم ڈائریکٹر راج کپور اور کرشنا نے 1946 میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 5 اولادیں  ( رندھیر کپور،  رشی کپور، راجیو کپور، ریتو نندا اور ریما کپور) ہوئیں۔

 رشی کپور کا  ’ کھلم کھلا ‘ میں اعتراف 

راج کپور کے صاحبزادے رشی کپور  رشی کپور اپنی آپ بیتی میں لکھتے ہیں کہ ’جب میں چھوٹا تھا اس وقت میرے والد  کئی اداکاراؤں کے ساتھ افیئرز کی وجہ سے سرخیوں میں تھے اور  جب میری والدہ کو  اداکارہ  وجنتی مالا کے ساتھ والد راج کپور کے تعلق  کا علم ہوا تو  معاملہ  خطرناک حد تک بگڑ گیا، دونوں کے درمیان  کافی لڑائی  ہوئی اور پھر ممی  مجھے  ساتھ لیکر گھر چھوڑ کر چلی گئیں، گھر چھوڑنے کے بعد کچھ دن تک ہم  ہوٹل میں رہے اور پھر  چترکوٹ میں  موجود فلیٹ میں جا ٹھہرے، اس کے بعد جب پاپا کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو ایک بار پھر والدین کے درمیان معاملات سلجھ گئے‘۔

 اپنی کتاب میں رشی کپور   نے اداکار سنیل دت سے شادی سے قبل اداکارہ  نرگس کے ساتھ راج کپور کے افیئر کا ذکر   بھی کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *