رحیم یارخان میں سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں، 2 افراد لاپتہ


رحیم یارخان میں سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں، 2 افراد لاپتہ

ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کے چک 86 ایم میں چار افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے، دو کی لاشیں نکال لی گئیں— فوٹو: اسکرین گریب

رحیم یارخان کے موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹی اوردو خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ آرمی کے غوطہ خوروں نے 2 خواتین اور ایک شخص کی لاش نکال لی جبکہ 2لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے۔

دوسری جانب ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کےچک 86 ایم میں سیلاب میں چار افراد ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو لاشیں نکال لیں۔ اہل علاقہ کے مطابق ریسکیو کی کوئی کشتی ریسکیو کرنے نہیں آئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *