ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب دیکر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتی: طوبیٰ انور


ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب دیکر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتی: طوبیٰ انور

حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے والی طوبیٰ انور نے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلی بات چیت کی—فوٹو: اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی پر  ہونے والی تنقید کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتی، اس کے بجائے خاموش رہنا ٹھیک سمجھتی ہوں لیکن یہ مطلب نہیں کہ ان سے متعلق کہی جانے والی باتیں درست ہیں۔

حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے والی طوبیٰ انور نے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلی بات چیت کی اور بتایا کہ ابتدائی طور  پر وہ  پروڈکشن اور کارپوریٹ سیکٹر میں کام کرتی تھیں لیکن پھر اداکاری میں آگئیں جبکہ اداکاری میں کوئی خاص دلچسپی بھی نہیں تھی۔

ایک سوال کے جواب میں طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے متعلق اعتراف کیا کہ بے جا تنقید ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے لیکن اب انہوں نے ایسے تبصروں پر توجہ دینا چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی نجی زندگی پر کی جانے والی تنقید یا مجھ پر لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا، میں نے ہمیشہ خاموش رہنا پسند کیا۔

اداکارہ کے مطابق میرے تنقید اور الزامات کا جواب نہ دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے،  میری خاموشی کا مطلب یہ ہے کہ میں مذکورہ معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو نجی زندگی سے متعلق جوابات دے کر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتیں، اس لیے انہوں نے کبھی کسی کو جواب نہیں دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *