
دیامر: ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق دیامر کے حالیہ سیلاب میں ایک اور فیملی کےلاپتا ہونےکی اطلاع ہے۔
ترجمان کے مطابق لاپتا ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 4 بچے شامل ہیں، لاپتا سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔
فیض اللہ فراق کے مطابق پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریسکیو، پاک فوج اور جی بی اسکاؤٹس سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کےمطابق 10 سے 15سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔
خیال رہےکہ اس سیلابی ریلے میں بہہ کر لودھراں سے پکنک منانے کے لیے جانے والی فیملی کے 3 افراد بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ، ان کا تین سالہ بیٹا عبد الہادی اور ان کے دیور فہد اسلام شامل تھے۔
Leave a Reply