
ملتان:دریائے چناب میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع محکمہ انہار کے مطابق شیر شاہ بند پر بیٹھے ہوئے افراد اور ملحقہ آبادی کو اطلاع دے دی گئی ہے، شگاف پڑنےکی صورت میں متاثرہ علاقےخالی کرنےکے اعلانات کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دریائےچناب کے بیٹ کے علاقے پہلے ہی پانی سے بھر چکے ہیں، مزید گنجائش نہ ہونے کے باعث بریچنگ کا فیصلہ کیاگیا۔
محکمہ انہار کے مطابق تریموں سے5 لاکھ 40 ہزار کیوسک کا ریلا 2 روز تک ملتان کی حدود میں داخل ہوگا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بریچنگ کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان، لاہور اور فیصل آباد میں آج طوفانی بارش ہوئی جس سے ریسکیو اور ریلیف میں دشواری کا سامنا رہےگا، گجرات میں اربن فلڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
Leave a Reply