دبئی ائیر شو میں بھارت کی سبکی، لڑاکا طیارے کا آئل لیک ہونے کی ویڈیو وائرل


دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے لڑاکا طیارے تیجاس کا آئل ٹینکر لیک ہو گیا۔

دبئی ائیر شو میں شریک بھارتی لڑاکا طیارے کے آئل ٹینکر سے تیل لیک ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

بھارتی طیارے کے آئل ٹینکر سے فیول لیک ہونے کی ویڈیو ائیر شو میں شریک کسی سیاح کی جانب سے بنائی گئی جس میں واضح طور پر طیارے کے نچلے حصے سے آئل لیک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

وائرل ویڈیو میں بھارتی فضائیہ کے اہلکار کو لڑاکا طیارے سے لیک ہونے والے کے نیچے کاغذ کا  تھیلا  رکھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تیجاس طیارے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی دفاعی صنعت کی جانب سے طیارے کی بین الاقوامی سطح پر فروخت اور  اس کی اسکرونٹی پر سنجید نوعیت کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

30 سال قبل بھارت میں تیار ہونے والا 4.5 جنریشن کا تیجاس لڑاکا طیارہ متعدد رولز والا طیارہ ہے جس کا شمار بھارت کی دفاعی صنعت کی بنیاد تصور کیا جاتا ہے۔

دبئی ائیر شو میں بھارتی وفد کی سربراہی کرنے والے وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا جبکہ بھارتی فضائیہ اور تیجاس طیارے تیار کرنے والے ادارے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے بھی زیر گردش ویڈیو پر کوئی بیان نہیں دیا۔

بھارتی فضائیہ کی ٹیم اب بھی دبئی ائیر شو میں موجود ہے جہاں وہ شیڈول کے مطابق تیجاس طیارے کی خصوصیات کے حوالے سے بین الاقوامی خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *