خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت


خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت

پولیس، بلدیات، آب پاشی، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے: وزیراعلیٰ کے پی/ فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا میں اگلے چند دنوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

صوبے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے بھرخصوصاً سیاحتی اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے کہا کہ پولیس، بلدیات، آب پاشی، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں مالی و جانی نقصانات کو کم کرنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *