خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
اس کے علاوہ گرم علاقوں میں ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جب کہ سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
Leave a Reply