خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سینیٹ انتخاب کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن کیا ہے؟


خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سینیٹ انتخاب کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن کیا ہے؟

پیپلز پارٹی 26 سینیٹرز کے ساتھ ایوان بالا (سینیٹ) کی سب سے بڑی جماعت برقرار ہے— فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اور  پنجاب میں سینیٹ انتخاب کے نتائج کے بعد پارٹی پوزیشن بدل گئی۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی 26 سینیٹرز کے ساتھ اب بھی سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے برقرار ہے۔

 پی ٹی آئی اب سینیٹ کی دوسری بڑی جماعت بن گئی جس کے سینیٹرز کی تعداد 22 ہوگئی۔ 

مسلم لیگ ن 20 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں تیسری بڑی جماعت ہے جبکہ سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور ایم کیو ایم پاکستان کے 3 سینیٹر موجود ہیں۔

نیشنل پارٹی اور پی ایم ایل (ق) کے ایک، ایک سینیٹر  سینیٹ کے ممبر ہیں۔

سینیٹ میں حکومتی بینچز  پر اس وقت 60 ارکان موجود ہیں جن میں 5 آزاد سینیٹرز  بھی شامل ہیں۔

 سینیٹ میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک سینیٹر موجود ہے جو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھتے ہیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر جے یو آئی کے 7 اور اے این پی کے 3 سینٹر بھی بیٹھتے ہیں جب کہ ایک آزاد سینیٹر بھی اپوزیشن میں ہیں۔ 

سینیٹ میں اپوزیشن بینچز پر 35 ارکان موجود ہیں۔

سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر الیکشن ہونا باقی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *