خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا


خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا

فوٹو: ایکس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تقریر کے دوران  وزیر دفاع  خواجہ آصف کے  پیچھے بیٹھی خاتون کا نام  ڈاکٹر شمع  جونیجو  ہے  اور  ان کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

ڈاکٹر شمع  جونیجو برطانیہ میں ایک تھنک ٹینک سے وابستہ ہیں اور  ان کا وزارت خارجہ یا پاکستان کی کسی دیگر وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انتہائی مصدقہ ذرائع نے جیو کے نمائندے کو بتایا کہ ڈاکٹرشمع جونیجو وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ وفد میں شریک تھیں اور  انہیں وفد میں شامل کرنے کی ممکنہ طور  پر منظوری بھی وزیراعظم ہی نے دی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ انہیں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھنےکی بھی اجازت دی گئی تھی یا نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کو اس حوالے سے چھبتے ہوئے سوالات کا سامنا تھا کہ ان کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ جس پر خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کیا تھا۔

خواجہ آصف نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ  وزیراعظم مصروف تھے اس لیے ان کی جگہ میں نے سلامتی کونسل میں یہ تقریر کی تھی، یہ خاتون یا کس نے میرے پیچھے بیٹھنا ہے، دفتر خارجہ کی صوابدید و اختیار تھا اور ہے، فلسطین کے مسئلے کے ساتھ میرا 60 سال سے جذباتی لگاؤ  اور کمٹمنٹ ہے۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ ابو ظبی بینک میں ملازمت کے دوران فلسطینی دوست اور کولیگ بنے اور آج بھی ان کے ساتھ رابطہ ہے، غزہ سے متعلق میرے خیالات واضح ہیں اور میں ان کا برملا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  اسرائیل اور صیہونیت پر میرے خیالات نفرت کے سوا اور کچھ نہیں، یہ خاتون کون ہیں اور وفد میں ہمارے ساتھ کیوں ہیں اور ان کو میرے پیچھے کیوں بٹھایا گیا، ان سوالوں کا جواب دفتر خارجہ ہی دے سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ میرے لیے مناسب نہیں کہ ان کی (دفتر خارجہ) جانب سے جواب دوں، میرے ٹوئٹر  (ایکس) اکاؤنٹ کی ہسٹری اس بات کی شہادت ہےکہ میرا فلسطین کے ساتھ رشتہ ایمان کہ حصہ ہے۔

وزارت خارجہ نے خواجہ آصف کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ متعلقہ شخصیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے لیے پاکستان کے اس آفیشل وفد کا حصہ نہیں ہے جسے نائب وزیراعظم و  وزیر خارجہ نے منظور کیا اور نا ہی وزیر دفاع کی تقریر کے دوران متعلقہ خاتون کو  وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھنے کی منظوری وزیر دفاع نے دی تھی۔

تاہم  اب  جیونیوز  نے ایک اہم سفارتی ذرائع سے تصدیق کی ہےکہ متعلقہ خاتون ڈاکٹر شمع جونیجو ہیں، جو وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل تھیں۔ وہ برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کی تقاریب میں بھی اکثرمدعو ہوتی ہیں اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *