
حیدر آباد میں موسلادھار بارش کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
لطیف آباد ، قاسم آباد اور تعلقہ حیدرآباد میں وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی، ہالہ، نیو سعیدآباد، بھٹ شاہ اور گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے۔
اس کے علاوہ قاسم آباد، سٹیزن کالونی، ٹھنڈی سڑک سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی جس کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
بارش کی صورت حال کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
مٹیاری میں بھی آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
Leave a Reply