حکومت کے پاس ترمیم کا استحقاق نہیں، دو تہائی اکثریت کے بغیر ترمیم نہیں کی جاسکتی: بیرسٹر گوہر


حکومت کے پاس ترمیم کا استحقاق نہیں، دو تہائی اکثریت کے بغیر ترمیم نہیں کی جاسکتی: بیرسٹر گوہر

فوٹو: فائل 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے پاس ترمیم کا استحقاق ہی نہیں ، دو تہائی اکثریت کے بغیر آئين میں ترمیم نہیں کی جاسکتی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت رات کے اندھیرے میں ترامیم منظور کراتی ہے ، پتا چلا ہے کہ آئینی عدالت میں ججوں کی سلیکشن وزیر اعظم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد متاثر ہوگا ، 26 ویں ترمیم میں اسپیشل کمیٹی میں جو مسودہ پی ٹی آئی کے ساتھ منظور ہوا تھا ، وہ سینیٹ میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 27 ویں ترمیم سے وفاق اور صوبے سب متاثر ہوں گے، 26 ویں ترمیم بھی غلط تھی ، 27 ویں بھی غلط ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 23لاکھ زیر التوا کیسوں پر فیصلے ہونے چاہئیں،  پنجاب میں گڈ گورننس نہیں،  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی جب بھی ہوئی قانون کےتحت ہوگی کسی ڈیل کے تحت نہیں، میں آج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے جاؤں گا، شاہ محمود قریشی نے پارٹی اور جمہوریت کے لیے قید و بند برداشت کی، ہم تحریک چلا رہے ہیں اور ہماری تحریک پہلے بھی چل رہی تھی۔

اس کےعلاوہ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی سے پرہیز کرتے ہیں،  ہم کوئی گوریلا فورس نہیں نہ ہم کسی بیرونی طاقت کے منتظر ہیں کہ وہ رہا کرائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *