جیو فلمز کی کامیاب ہارر فلم’دیمک‘ کےامریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ میں بھی چرچے


جیو فلمز کی کامیاب ہارر فلم’دیمک‘ کےامریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ میں بھی چرچے

امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ کے سنیماگھروں میں مختلف کمیونیٹیز نے فلم میں دلچسپی کاا ظہار کیا ہے/ فائل فوٹو

 پاکستان میں جیو فلمز کی کامیاب ہارر فلم  ‘دیمک ‘  نے عالمی سطح پر بھی فلم بینوں کو سحر میں جکڑ لیا۔

پاکستان میں 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پاکستانی ہارر’  فلم  دیمک ‘ کے دنیا بھر میں  چرچے عام ہورہے ہیں۔

امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ کے سنیماگھروں میں مختلف کمیونیٹیز نے فلم میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

فلم ’ دیمک‘  کے  پروڈیوسر سید مراد علی اور ہدایت کار رافع راشدی ہیں جب کہ’دیمک‘ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے تحت  ریلیز کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جیو فلمز اس سے قبل بھی خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر جیسی سپرہٹ اور شاہکار فلمیں پیش کر چکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *