جعلی اے آئی ویڈیوز، ابھیشیک اور ایشوریا کے بعد اکشے بھی عدالت پہنچ گئے


جعلی اے آئی ویڈیوز، ابھیشیک اور ایشوریا کے بعد اکشے بھی عدالت پہنچ گئے

اکشے کمار نے اپنی آواز ، تصویر اور شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی مقبول جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے بعد اداکار اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے بچنے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے اپنی آواز ، تصویر اور شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’  ایک جعلی ٹریلر میں اداکار اکشے کمار کو اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کردار میں دکھایا گیا،  اس ٹریلر کو ہٹائے جانے سے قبل 20 لاکھ ویوز حاصل  ہوچکے تھے‘۔

دوسری ایسی ہی جعلی ویڈیو میں اکشے کو والمکی سماج کے پیشوا مہارشی والمیکی سے متعلق متنازع تبصرے کرتے دیکھا گیا جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں مظاہرے شروع ہوگئے۔

اداکار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ AI پلیٹ فارمز پر ’ AI اکشے کمار V2 وائس‘  ٹول پیش کیا گیا ہے جو کسی بھی ٹیکسٹ ان پٹ سے اداکار کے حقیقی لہجے میں ہی  تقریر  تیارکرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ایشوریا رائے ، ابھیشیک بچن، امیتابھ بچن، ہریتک روشن، کرن جوہر اور آشا بھوسلے سمیت کئی مشہور شخصیات ڈیپ فیک اور اے آئی مواد میں غلط طریقے سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو استعمال کیے جانے کے  خلاف عدالتی تحفظ حاصل کرچکی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *