مستونگ میں جعفرایکسپریس پر حملے کی کوشش کے بعد 14 اگست تک ٹرین کی آمد و رفت منسوخ کردی گئی ۔
اتوار کو ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں ۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
تاہم جعفرایکسپریس پر حملے کی کوشش کے بعد 14 اگست تک ٹرین کی آمد و رفت منسوخ کردی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ اور پشاور سے جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کے مسافروں کو کوئٹہ لانے کے لیے 6 بسیں سپے زنڈ پہنچ گئیں ۔ مسافروں کو کوئٹہ واپس لایا جارہاہے جبکہ متاثرہ بوگیاں اٹھانےکا کام جاری ہے ۔
یاد رہے چند روز قبل سبی میں بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔


























Leave a Reply