جتنی بارش ہوئی اس میں کوئی بھی طرم خان آجائے تو پانی نہیں نکال سکتا تھا، میئر کراچی


جتنی بارش ہوئی اس میں کوئی بھی طرم خان آجائے تو پانی نہیں نکال سکتا تھا، میئر کراچی

فوٹو: فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹاؤنز بننے کے بعد سے صرف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کو 27 ارب روپے دیے گئے اور جماعت اسلامی والے کہتے ہیں کہ پیسے نہیں ملے۔

میئر کراچی نے کہا  کہ سندھ حکومت ہر ماہ ان کے ٹاؤنز کو ایک ارب روپے دیتی ہے، یہ صرف اختیارا ت نہ ہونے کا رونا روتےہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ نالے صاف نہ ہونے کی ہم پر تنقید ہوئی، اگرنالےصاف نہیں ہوتےتو پانی اب تک کھڑا ہوتا، جتنی بارش ہوئی اس میں کوئی بھی طرم خان آ جائے تو پانی نہیں نکال سکتا تھا۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، نالوں میں 40ملی میٹر بارش کے پانی کی گنجائش ہے، 235ملی میٹر بارش پہلےروز 12 گھنٹے کے دوران ریکارڈ کی گئی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  کراچی میں لگ بھگ 600 نالے موجود ہیں  46 نالےکے ایم سی کے اور 524 نالےٹاؤنز کے پاس ہیں، تنقید ہوئی کہ نالوں کی صفائی ہوتی تو شہر میں پانی کھڑا نہ ہوتا، جو 300 ملی میٹر پانی آیا وہ نالوں میں گیا ہے، اگر نالے صاف نہیں ہوتے تو پانی اب تک کھڑا ہوتا۔

میئر کراچی نے کہا کہ 20 جون سے نالوں کی صفائی شروع ہوئی جو 15 ستمبر تک جاری رہےگی، 30لاکھ24ہزار کیوبک فٹ نالوں سے چوکنگ پوائنٹس کو کلیئرکیا، یہاں سے نکلنے والے کچرے کولینڈ فل سائٹس منتقل کیاگیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اورنگی نالہ صاف نہ کیا ہوتا تو کیا ڈسٹرکٹ ویسٹ کےعلاقےکلیئرنہ ہوتے، نہر خیام کو کلیئر نہ کیا ہوتا تو کیا گزری،پنجاب چورنگی کا ایریا کلیئر ہوتا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے لوگ پریس کانفرنس کر رہے تھے، انہوں نےکہا کہ 60 کروڑ روپے ہونے کےباوجود نالے کلیئر نہ کیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ باتوں سے باہر نکلیں، آئیں مل کر ہم سب کام کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے بغض میں آپ اپنے شہر کو نیچا دکھا رہےہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *