تحقیقات کادائرہ وسیع، پروڈیوسر، جم ٹرینر اور ڈیزائنر شامل تفتیش


حمیرا اصغر کیس: تحقیقات کادائرہ وسیع، پروڈیوسر، جم ٹرینر اور ڈیزائنر شامل تفتیش

 اداکارہ کے جم ٹرینر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جن سے اداکارہ کی فٹنس سے متعلق معلومات موصول ہوئی ہیں، پولیس— فوٹو: فائل

اداکارہ و  ماڈل حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے بعد پولیس نے تحقیقات  کے دائرہ کار  کو  مزید وسیع کرتے ہوئے  اداکارہ کے پروڈیوسر، جم ٹرینر  اور  ڈیزائنر کو  بھی  شامل تفتیش کرلیا۔

پولیس نے قانونی کارروائی میں اداکارہ سے منسلک متعدد لوگوں کے بیانات ریکارڈ کرلیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے اداکارہ کے جم ٹرینر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جن سے اداکارہ کی فٹنس سے متعلق معلومات موصول ہوئی ہیں۔

حمیرا اصغر کے جم ٹرینر کاکہنا ہے کہ اداکارہ کسی بھی قسم کی ادویات نہیں لے رہی تھی۔

پولیس حکام نے مزید بتایاکہ اداکارہ کے فلیٹ سے ایک ادویات کی تھیلی بھی ملی تھی لیکن اس تھیلی میں صرف سر درد، بخار اور  روز مرہ کے استعمال میں آنے والی دوائیاں شامل تھیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اُن کی اُس پروڈیوسر سے بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جن سے حمیرا نے آخری دنوں میں کام کا مطالبہ کیا تھا۔

قانونی کارروائی میں اداکارہ کی ڈیزائنر کو  بھی طلب کرلیا گیا جن سے اداکار ہ کے پیشہ وارانہ تعلقات سے متعلق معلومات لی جائیں گی۔

پولیس نے اداکارہ کے جم ٹرینر  اور  ڈرماٹولوجسٹ ( اسکن کے ڈاکٹر) کو  بھی پولیس اسٹیشن آکر بیان ریکارڈ کروانےکاکہا ہے۔

پولیس کے مطابق وہ حمیرا اصغر کیس میں اب تک 5 افراد کے بیان ریکارڈ کرچکی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *