دبئی انٹرنیشنل چیمبر نے پاکستان اور دبئی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط مضبوط بنانے کے لیے کراچی میں دفتر کھول دیا۔
دفتر کا قیام Dubai Global Initiative کا حصہ ہے جس کے تحت 2030 تک دنیا بھر میں 50 بین الاقوامی دفاتر قائم کیے جائیں گے تاکہ سرحد پار کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور دبئی کو عالمی گیٹ وے مارکیٹ کے طور پر مستحکم کیا جا سکے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور دبئی کے درمیان تجارتی روابط میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 4 سال میں پاکستانی کمپنیوں کی دبئی چیمبر میں رجسٹریشن میں 161 فیصد اضافہ ہوا۔
دبئی اور پاکستان کی نان آئل تجارت ایک کھرب 73 ارب روپےتک پہنچ چکی ہے جبکہ دبئی میں رجسٹرڈ پاکستانی کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 33،110 ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت دبئی کا کراچی میں آفس پاکستانی کاروباری افرادکوسہولت فراہم کرےگا۔
























Leave a Reply